نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر ہلاک

نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر ہلاک

واشنگٹن:  امریکا کے شہر نیویارک میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگئی جب کہ حملہ آور بھی پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیویارک کے علاقے برونکس میں پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 48 سالہ پولیس افسر میوسوٹس فمیلیا اپنے ساتھی اہلکار کے ہمراہ پولیس کار میں بیٹھی ہوئی تھیں جب انہیں گولی ماری گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بغیر کسی وجہ کے پولیس افسر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے جائے وقوع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں