بلوچستان میں عسکریت پسند جماعتوں سے متعلق وزیر اعظم کا زبردست اعلان 

PMIK,PM Imran Khan Visit Balochistan,leadership of Blaoch Qabail

کوئٹہ :وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں موجود عسکریت پسند جماعتوں سے متلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں بلوچستان میں موجود ایسے تمام نوجوانوں سے بات چیت کروں جو ہوسکتا ہے ماضی میں بھارت کے کہنے پر غلط راستے پر نکل گئے ہوں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں بلوچ عمائدین اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئےکہا  کہ وہ  بلوچستان میں عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہے ہیں،  ہو سکتا ہے  ماضی میں نوجوانوں کو بھارت اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرتا رہا ہو،لیکن اب حالات بدل گئے ہیں، ہم اپنے لوگوں کودشمن کا آلہ کار نہیں  بننے دیں گے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا  کہ  جوپاکستان  کا سوچے گا  وہ بلوچستان کا ضرور سوچے گا، نوازشریف اور زرداری  بلوچستان پر توجہ دینے کےبجائے بیرون ملک  جاتے رہے، نوازشریف لندن 24بارگئے،لیکن بلوچستان 2بار بھی نہیں  آئے۔ 

وزیر اعظم نے کہا دونوں کا  مقصد صرف الیکشن جیتنا تھا، یہ حکمران  ملک پر توجہ دیتے تو شاید اب بھی وزیراعظم ہوتے، بلوچستان کا احساس محرومی ضرور دور کریں گے،میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے ۔