پاکستان سمیت 17 ممالک نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے درخواست جمع کرا دی

پاکستان سمیت 17 ممالک نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے درخواست جمع کرا دی
کیپشن: پاکستان سمیت 17 ممالک نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے درخواست جمع کرا دی
سورس: فائل فوٹو

دبئی: پاکستان سمیت 17 ملکوں نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اگلے مینز سرکل (2031 -2024) کی میزبانی کے لیے درخواستیں جمع کرو دیں۔ 

درخواست دینے والے 17 ملکوں میں 10 آئی سی سی کے فل ممبرز آسٹریلیا، پاکستان، بنگلا دیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز  اور زمبابوے، بھارت،آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ سات ایسوسی ایٹ رکن میں ملائیشیا ، نمیبیا، عمان ، اسکاٹ لینڈ ، متحدہ عرب امارات اور امریکا شامل ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے مینز سرکل کے ایونٹس کیلئے 17 ممالک سے ابتدائی درخواستیں ملنے کی تصدیق کر دی۔ 

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹس کی میزبانی کیلئے 17 ممالک سے درخواستیں ملیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے جبکہ ممبرز ممالک سے ملنے والی درخواستوں پر پہلے مرحلے میں عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ 

آئی سی سی کے مطابق مینز  وائٹ بال ایونٹس کے اگلے مینز سرکل کا آغاز  2023 کے بعد سے ہو گا جس میں اگلے 2 آئی سی سی ورلڈکپ،  4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور  2 چیمپئنز  ٹرافی شامل ہیں جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ویمنز اور انڈر19 ایونٹس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

خیال رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے رکن ممالک سے ایونٹس کی میزبانی میں اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی تھیں۔ 1996 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان نے کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں کی ہے۔