مشعال ملک کا بھارت پر کرفیو اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کا شدید اعتراض

12:10 PM, 5 Jul, 2025

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں عاشورہ کے جلوسوں پر کرفیو، نوجوانوں کی گرفتاری اور عزاداری کو جرم قرار دینا مودی سرکار کی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ مشعال ملک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مزیدخبریں