لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی

12:58 PM, 5 Jul, 2025

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔ جاں بحق افراد میں 7 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، جبکہ 9 زخمیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ عمارت کو تین سال قبل مخدوش قرار دیا گیا تھا، مگر مکینوں نے انخلا نہیں کیا۔

مزیدخبریں