شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

05:08 PM, 5 Jul, 2025

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سرجری کی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا    "الحمدللہ، سرجری کامیاب رہی۔ اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ مداحوں سے دعا کی درخواست ہے۔

یاد رہے کہ شاداب خان کندھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور ماہرین کے مطابق ان کی مکمل بحالی میں 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ کرکٹ شائقین ان کی جلد واپسی کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں