تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، 9 جولائی کو تدفین کی جائے گی

10:22 AM, 5 Jul, 2026

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماازِ جنازہ تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں ادا کر دی گئی ہے، جس میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور مختلف ممالک کے وفود سمیت لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔ رہبرِ انقلاب کی نمازِ جنازہ آیت اللہ سبحانی نے پڑھائی۔ صاحبزادی، بہو، داماد اور کمسن نواسی کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
تدفین کے شیڈول کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 8 جولائی کو جنازہ عراق میں نجف اشرف سے کربلا معلیٰ منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد 9 جولائی کو ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں