فرانس اور مراکش کی کوارٹر فائنل میں رسائی، پیراگوئے اور کینیڈا ایونٹ سے باہر

11:05 AM, 5 Jul, 2026

فلاڈیلفیا: فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں فرانس نے پیراگوئے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کائلیان ایم باپے نے پینالٹی کک پر اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر شاندار انداز میں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فتح کے ساتھ مراکش نے ایونٹ میں اپنی عمدہ فارم برقرار رکھی، جبکہ کینیڈا کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔ اب کوارٹر فائنل میں فرانس اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزیدخبریں