زیتون کا تیل کینسر سے بچائو میں معاون

04:27 PM, 5 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

سرطان ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کے علاج کیلئے خطیر رقم کے ساتھ ساتھ طویل وقت بھی درکار ہوتا ہے تاہم ماہرین نے کھانے کی ایسی چیز بتادی ہے جو کینسر سے بچاسکتی ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ سرطان کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ان میں سے کئی افراد کو یہ مرض موت کا راستہ دکھا دیتا ہے تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اگر صحت مندانہ خوراک اپنائی جائے تو ہر طرح کے کینسر سے 30 سے 40 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کا تیل کینسر سے بچاسکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کا تیل دماغ کے کینسر سے بچا ئوکے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔اس میں ایک ایسا کمپائونڈ پایا جاتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل کا بنیادی جزو اولیک ایسڈ دماغ کے اندر موجود ان مالیکیولز کی مقدار اور کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو خطرناک کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے اور نشوونما پانے سے روکتے ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا ہے کہ کینسر سے بچاو کیلئے زیتون کے ریفائنڈ تیل کی بجائے عام تیل استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تیل کینسر سے بچا ئوکیلئے ریفائنڈ تیل کی نسبت 6 گنا زیادہ موثر ہے۔

مزیدخبریں