عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا، احسن اقبال

عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا، احسن اقبال
کیپشن: عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ریحام خان سے متعلق سوال پر کہا کہ میری ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور ریحام نے مجھ سے پوچھ کر شادی تو نہیں کی تھی۔ عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا ہے یہ معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے ہمیں زبردستی شامل کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر غیر ضروری بات کا نوٹس لے کر اسے اجاگر کرنے کی ضرورت نہیں جو بھی مناسب ہو گا کارروائی کریں گے۔

 مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق شبیر میو (ن) لیگ میں شامل ہو گئے


احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی، ناقص کارکردگی اور اناڑی پن کے مظاہرے 3 دن میں سامنے آ گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے عمران خان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں کیونکہ عمران ثابت کر چکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔ ان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لیے کافی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی 3 بڑی جماعتوں کی کارکردگی کے لیے ایک دن کراچی، لاہور اور پشاور میں قیام کر کے دیکھ لیا جائے۔ ایک دن ان شہروں میں قیام سے پتا چل جائے گا کون سی جماعت ملک کو ترقی دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پشاور شہر کھنڈر اور کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ پنجاب اور لاہور کی ترقی کو دنیا سراہتی ہے۔ الیکشن میں خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے عوام بھی (ن) لیگ کو ووٹ دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: کسی سیاستدان کو سرکاری گاڑیوں پر انتخابی مہم نہیں چلانے دیں گے، چیف جسٹس

سابق وزیر داخلہ نے کہا اگلا الیکشن نعروں کا نہیں بلکہ کارکردگی اور تسلسل کا ہو گا۔ پاکستان کو تسلسل کی ضرورت ہے اور ہم نے جو منصوبے شروع کیے انہیں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے اسی کی بنیاد پر عمارت کھڑی رہنے کی ضرورت ہے اور خدانخواستہ کوئی تبدیلی ہو گی تو اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے۔ اگر کوئی اناڑی آ گیا تو ترقی کے عمل کو رول بیک کر دے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں