ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا الگ ہی مزہ ہے اور پاکستان کا یہ برانڈ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلئے بہت پرجوش ہوں اور ہم سب اس کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اس ایونٹ کا الگ ہی مزہ ہے، پاکستان کے اس برانڈ کو پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس کے شیڈول کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
کرکٹ کے کھیل سے لگاؤ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میری زندگی ہے اور یہ کہیں بھی کھیلی جائے، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے، میں نے فٹنس کیلئے بہت محنت کی ہے اور اب 100 فیصد پرفارمنس کیلئے بالکل تیار ہوں۔
عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث قرنطینہ کی سختیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی عادت ہو چکی ہے کیونکہ ہم کئی مرتبہ قرنطینہ اختیار کر چکے ہیں تاہم اکثر انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہے۔
پی ایس ایل کا الگ ہی مزہ ہے، 100 فیصد کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں: نسیم شاہ
08:36 PM, 5 Jun, 2021