او آئی سی مودی کے خلاف کارروائی کرے: عمران، بی جے پی ترجمان کی طرف سے گستاخی کی مذمت 

او آئی سی مودی کے خلاف کارروائی کرے: عمران، بی جے پی ترجمان کی طرف سے گستاخی کی مذمت 
سورس: File

اسلام آباد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے بھارت میں بی جے پی کی  ایک ترجمان کی جانب سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی شان میں گستاخی پرشدید مذمت کی ہے۔ 

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ‏ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔‏

عمران خان نے کہا کہ ہمارےرسولِ محترمﷺکی ذاتِ اقدس پر اس نوعیت کاحملہ وہ المناک ترین حرکت ہے۔جو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتاہےکیونکہ ہم مسلمان اپنےنبی پاکﷺکی نہایت تعظیم ملحوظ رکھتےان سےشدیدمحبت کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ  او آئی سی  مودی کےبھارت کیخلاف سخت اقدام کرےجو اپنی اسلام مخالف پالیسیزکےباوجود اب تک بچتا آیاہے۔

مصنف کے بارے میں