جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطے میں ہیں: اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطے میں ہیں: اسد عمر
سورس: File

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا کہ میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں البتہ فواد چوہدری وقتا فوقتا  مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی جہانگیر ترین نے ابھی تک  کوئی رابطہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری وقتا فوقتا میرے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ آ پ کو کیا لگتا ہے کہ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فیصل واوڈا کا مجھے نہیں معلوم وہ کس کے لیے کام کرتے ہیں یہ سوال آپ ان سے  پوچھیں۔

اسد عمر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ پر دباؤ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔  ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے سات آٹھ بار تو عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ کبھی ہائیکورٹ ، کبھی سیشن عدالت کبھی انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہورہا ہوں ۔

مصنف کے بارے میں