پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بلند ترین اُڑان، انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار کی حد عبور کر گیا

11:59 AM, 5 Jun, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، اور انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ 122,281 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

اس سے ایک دن قبل، بدھ کے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور انڈیکس 121,799 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں