اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں گرم اور خشک موسم رہے گا، لیکن کچھ علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بادل چھائے رہنے، تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اگلے چند دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع جیسے مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔