میلبرن : کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے 16 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسکواڈ میں گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ مارکس سٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک اس بار ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
دوسری جانب پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک صرف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز جولائی میں 20 میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 تاریخ کو کھیلے جائیں گے۔