لاہور:پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے عالمی یوم ماحولیات پر کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔پنجاب کی پہلی ماحولیاتی پالیسی "کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان" متعارف کروائی جا چکی ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور صوبے کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔
انسداد پلاسٹک مہم کی نمایاں کامیابیاں
1.35 لاکھ سے زائد چھاپے، 3 لاکھ کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط، 15 سنگل یوز آئٹمز پر پابندی، 8.35 ملین روپے کے جرمانے، 2,200 ماحولیاتی کلبز کا قیام،سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور کے مطابق نوجوانوں اور عوام کی شمولیت کے بغیر پائیدار ماحولیاتی نظام ممکن نہیں۔
دیگر اہم اقدامات
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایمیشنز ٹیسٹنگ سسٹم
گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت شہریوں کو انعامات
11 اسکواڈز پر مشتمل انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس
ISO سرٹیفائیڈ ادارہ تحفظ ماحول (EPA)
30 جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز
طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام (ماہانہ 60,000 روپے وظیفہ)
100% بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی میں منتقلی
تعمیراتی مقامات پر مِسٹ سپرنکلنگ
سموگ وار روم اور صنعتی یونٹس کی ڈیجیٹل میپنگ
تھیٹر ڈرامہ "دھرتی ماں" اور سوشل میڈیا مہمات
اربوں روپے مالیت کا انوائرمنٹل اینڈومنٹ فنڈ
مریم اورنگزیب کے مطابق ہمارا وژن صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ عمل کی بنیاد پر ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سبز مستقبل کی ضمانت ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کا قیام
پنجاب میں پہلی بار انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس قائم کی گئی ہے، جس کے 11 اسکواڈز پورے صوبے میں قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول ڈاکٹر عمران حامدشیخ کے مطابق ای پی اے پنجاب اپنی کارکردگی کی بنیاد پرپاکستان کی پہلی ISO-سرٹیفائیڈ ماحولیاتی ایجنسی بن چکی ہے۔۔اس کے تحت بننےوالی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کیخلاف ورزیوں پرنظر رکھتی ہے بلکہ عوام میں آگاہی بھی پھیلاتی ہے۔۔
فضائی آلودگی پر نظررکھنےکیلئے جدید مانیٹرنگ سسٹم
صوبے میں فضائی آلودگی کی مؤثر نگرانی کے لیے
• 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز (25 مستقل اور 5 موبائل) نصب کیے گئے ہیں،
• جو 10 اضلاع میں ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتے ہیں تاکہ مربوط ایکشن پلان ترتیب دیاجاسکے۔
نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام
ماحولیاتی تحفظ کی مہم میں نوجوانوں کی شمولیت کویقینی بنانےکیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ چینج اینڈ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت گریجوایٹ ہونےوالےطلبا کوتجربےکے ساتھ ساتھ ماہانہ 60,000 روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔
سموگ کے خلاف منظم منصوبہ بندی
پنجاب میں پہلی بار "ہول آف گورنمنٹ" اپروچ کے تحت سموگ مینجمنٹ پلان متعارف کروایا گیا ہے۔
• محکمہ ماحولیات کے دفتر میں ایک سموگ وار روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے ایئر کوالٹی مانیٹر کرتا ہے۔
• 2,000 سے زائد صنعتی یونٹس میں ایمیشن کنٹرول سسٹمز نصب کیے گئے ہیں،
• تمام صنعتی یونٹس کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل ہو چکی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی اور دیگر اقدامات
• 100 فیصد بھٹے جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں۔
• تعمیراتی سائٹس پر مِسٹ سپرنکلنگ سسٹم لگایا گیا ہے تاکہ دھول کم ہو۔
• ایک ماہرانہ GIS اسکواڈ اے آئی کی مدد سے ماحول کی نگرانی کر رہا ہے۔
• پاکستان کی پہلی عالمی معیار کی گرین بلڈنگ آخری مراحل میں ہے۔
• 6 فیول ٹیسٹنگ لیبز اور 15 واٹر کوالٹی سٹیشنز دریاؤں اور نالوں پر قائم کر دیے گئے ہیں۔