کراچی کیلئے بجلی سستی، دیگر صارفین کیلئے مہنگی ، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

06:50 PM, 5 Jun, 2025

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جبکہ کراچی کے صارفین کو 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کا ریلیف مل گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق جون 2025 کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ تاہم یہ اضافہ کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل اسٹیشنز پر لاگو نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے لیے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی سستی کی گئی ہے، اور کراچی کے شہریوں کو جون کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں