پنجاب حکومت نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے: مریم اورنگزیب

08:14 PM, 5 Jun, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

لاہور میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ماحولیاتی شعبے میں غیر معمولی پیش رفت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آلودگی میں کمی اور سموگ کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کیے ہیں، جن میں صنعتی اداروں اور بھٹہ خشت کی نگرانی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

وزیر کے مطابق پنجاب بھر میں 9 ہزار سے زائد صنعتی یونٹس میں ماحولیاتی کنٹرول سسٹمز نصب کیے گئے ہیں تاکہ فضا میں خارج ہونے والی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

اسی طرح 14 ہزار سے زائد بھٹہ خشت پر کیو آر کوڈز نصب کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ان کی نگرانی اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اقدامات صوبائی حکومت کی ماحولیاتی پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد نہ صرف سموگ میں کمی لانا ہے بلکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں