عمران خان کی مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کے 3وزراءمیچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

03:01 PM, 5 Mar, 2017

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کرانے کی شدید مخالفت اور میچ نہ دیکھنے کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخوا کے وزرا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی مخالفت اور پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ پی سی بی حکام پر کڑی تنقید کے باوجود تحریک انصاف کے 3وزرافائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ان وزراء میں شاہ فرمان ، عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی قذافی سٹیڈیم جا کر فائنل میچ دیکھا۔

مزیدخبریں