سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے خوشخبری

سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے خوشخبری
کیپشن: سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے خوشخبری
سورس: file

اسلام آباد :سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے خوشخبری  ہے ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم بی بی ایس کی سکالرشپ سیٹوں میں مزید 265 سیٹوں کا اضافہ کردیا۔نئے منظور شدہ ایم بی بی ایس سیٹ پر رواں سال سے داخلے کئے جائینگے اس مقصد کے لئے پاکستان میڈیکل کمیشن نے فائنل میرٹ لسٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ یہ سیٹ پہلے سے منظور شدہ سیٹوں کے علاوہ ہیں۔

پی ایم سی کی جانب سے چیف سیکرٹری کو ارسال ہونے والے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے لئے سکالر شپ سیٹوں میں مزید 265 سیٹوںکا اضافہ کردیا گیاہے ،جس کی وجہ سے فائنل میرٹ لسٹ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔

اب فائنل میرٹ لسٹ 22 مارچ کو آویزاں ہوگی ،مراسلے میں چیف سیکرٹری کوکہا گیاہے کہ مذکورہ سیٹ پبلک میڈیکل کلجز اور ڈینٹل کالجز میں نافذ کیا جائے۔