یوکرین کو فوجی امداد کے بعد انٹیلی جنس سپورٹ بھی روک دی گئی

08:49 PM, 5 Mar, 2025

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کے مطابق، امریکا نے اس تعلق پر نظرثانی کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیشرفت امریکی صدر اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اوول آفس میں ملاقات کے بعد سامنے آئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یوکرین کی فوجی امداد معطل کر چکے ہیں۔ تاہم، مائیک والٹز نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امن مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو امریکا اس فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔

گزشتہ رات کانگریس سے خطاب کے دوران، امریکی صدر نے یوکرین کے امن مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور زیلنسکی کا ایک خط بھی پڑھ کر سنایا۔
 

 
 
 

مزیدخبریں