نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران پر حملے پر آمادہ کیا ، سابق سعودی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

12:07 PM, 5 Mar, 2026

ریاض : سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا کے سات دورے کیے اور صدر ٹرمپ کو ایران پر جنگ کے لیے قائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ نیتن یاہو کی ہے، اور وہ اسرائیل کے آئین میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ بلا روک ٹوک اپنی مرضی کے فیصلے کر سکیں۔

ترکی الفیصل نے مزید کہا کہ ایران کی کارروائیوں پر صدر ٹرمپ حیران ہوئے، حالانکہ سابق سربراہان نے ہمیشہ ٹرمپ سے کہا تھا کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ سب کو معلوم ہے کہ ایران امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، اور اس کے منفی اثرات امریکا کو بھی بچا نہیں پائیں گے۔

مزیدخبریں