آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی کامیاب فضائی کارروائی، قندھار میں طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

01:00 PM, 5 Mar, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے قندھار میں طالبان کے 205 کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو فضائی کارروائی میں تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران طالبان کے ایمونیشن ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

پاک فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، آپریشن غضب للحق کے تحت کی جانے والی یہ مؤثر کارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور خطے میں سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں