باکو:آذربائیجان اور ایران کے درمیان سرحدی کشیدگی اس وقت سنگین صورتحال اختیار کر گئی جب ایران کی حدود سے داغے گئے متعدد ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر جا گرے۔ ان حملوں میں سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت سے ٹکرایا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ اسی دوران ایک دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں میں ایک اسکول کے قریب گرا۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان واقعات میں دو شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد آذربائیجان نے سخت سفارتی ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا۔ باکو نے ایران کو باقاعدہ احتجاجی مراسلہ تھماتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایران کی سرزمین سے آذربائیجان پر ڈرون حملے: نخجوان ایئرپورٹ نشانہ، باکو کا شدید احتجاج
04:04 PM, 5 Mar, 2026