وزیراعظم شہباز شریف کا صدر انڈونیشیا کو فون، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

06:47 PM, 5 Mar, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
 وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں اور اس کے بعد خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے انڈونیشین صدر کو بتایا کہ پاکستان اس بحران کے حل کے لیے تمام برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطے میں ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور تمام تنازعات کو جنگ کے بجائے تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔بات چیت کے دوران وزیراعظم نے صدر پرابوو سوبیانتو کو افغانستان کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت اور پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔

مزیدخبریں