ٹک ٹاک کاڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن نہ دینے کا فیصلہ

07:10 PM, 5 Mar, 2026

بیجنگ: ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ڈائریکٹ میسجز کی سہولت میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن شامل نہیں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث کمپنی یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ضروری صورتوں میں پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

لندن میں سکیورٹی سے متعلق بریفنگ کے دوران ٹک ٹاک نے بتایا کہ یہ فیصلہ خاص طور پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی صورت میں صرف پیغام بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی اسے پڑھ سکتا ہے۔

ٹک ٹاک نے یہ بھی کہا کہ ایپ میں موجود پیغامات روایتی انکرپشن سے محفوظ ہیں اور مجاز حکام صرف تب رسائی حاصل کر سکتے ہیں جب انتظامیہ کی درخواست ہو یا صارفین میں نقصان دہ رویے رپورٹ کیے جائیں۔

مزیدخبریں