ٹی20 ورلڈکپ2026: بھارت کا انگلینڈ کو 254 رنز کا ہدف

08:30 PM, 5 Mar, 2026

ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے ایک بڑا ہدف دیا ہے۔

ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کے لیے دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ شِوام دوبے 43، ایشان کشن 39، ہاردک پانڈیا 27، تلک ورما 21 اور سوریا کمار یادیو 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں