چمن کے علاقے میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 7افراد زخمی

چمن کے علاقے میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 7افراد زخمی

چمن: افغانستان کے صدر کی جانب سے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے بعد  افغانستان کی طرف خوشگوار تعلقات کو خراب کرنے کا ایک اور واقعہ دیکھنے میں آیاہے رات گئے چمن میں افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فائرنگ پاکستانی علاقے میں کی گئی، جس میں 3بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 2زخمیوں کی حالت نازک کی وجہ سے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔چمن میں افغان فورسزکی طرف سے فائرنگ کے دوران ایک گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔