جلالپور بھٹیا ں : نجی سکول کی ٹیچر کا ہوم ورک نہ کرنے پر سات سالہ طالبعلم پر تشدد

09:31 AM, 5 May, 2017

جلال پور بھٹیاں کے نواحی قصبہ ونیکی تارڑ میں نجی سکول کی ٹیچر کا ہوم ورک نہ کرنے پر سات سالہ طالبعلم علی عباس پر تشدد کیا ۔ اس بہیمانہ تشدد کی وجہ سے بچے کے تین دانت ٹوٹ گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ بچے کا میڈیکل کروانے کے لئے زخمی حالت میں ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیاگی ہے ،جہاں پر بچے کا میڈیکل کیا جارہا ہے. بچے کے والدین نے تھانہ ونیکی تارڑ میں درخواست دائر کر دی ھے تاحال مقدمہ درج نہیں جا سکا نجی سکول کے مالکان کا سیاسی اثرو رسوخ ہونے کی بنا پر سکول انتظامیہ کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

مزیدخبریں