رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد دس کروڑہوگئی

رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد دس کروڑہوگئی

لزبن :کرسچیانو رونالڈو پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جن کے انسٹا گرام پر 10 کروڑ فالوورز ہیں۔انھوں نے حال ہی میں اپنے کریئر کی 47ویں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر یہ نیا سنگِ میل عبور کیا۔پرتگال کے فٹ بالر جن کے مردوں میں سب سے زیادہ انسٹا گرام مداح ہیں وہیں ان کا اکائونٹ چھٹا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکائونٹ ہے۔

رونالڈو سے پہلے بینسے، ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرینڈ اور سلینا گومز اور خود انسٹا گرام کے اکائونٹ کا نمبر ہے۔وہ کسی بھی کرڈیشیئن، جینر، جسٹس بیبر اور راک سے بھی زیادہ مقبول ہیں۔سوشل میڈیا پر رونالڈو کے قریب ترین حریف نیمار ہیں جن کے سات کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں۔میسی کے فالوورز کی تعداد سات کروڑ دس لاکھ جبکہ ڈیوڈ بیکھم کے تین کروڑ 60 لاکھ اور جیمز راڈریگز کے تین کروڑ فالوورز ہیں۔
رونالڈو اپنے انسٹا گرام پر اپنی دورانِ تربیت، ماڈلنگ، اور تقریبات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھار تیراکی کرتے ہوئے یا جانگییے میں بھی تصاویر پوسٹ کیں تاہم ان کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر مقبول ترین تصاویر میں شامل ہیں۔ان کی اپنی گاڑیوں کی تصاویر بھی کافی مقبول ہیں۔