سعودی شہری نے بیٹی کا نام ٹرمپ کی صاحبزادی کے نام پر رکھ دیا

سعودی شہری نے بیٹی کا نام ٹرمپ کی صاحبزادی کے نام پر رکھ دیا

ریاض: سعودی شہری نے اپنی نومولود بیٹی کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے نام پر ایوانکا رکھ دیا ہے جس پر فیس بک پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

سعودی عرب کے شہر عرعر کے رہائشی سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے ہسپتال میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا نام ایوانکا رکھا ہے جو کہ موضوع اس وقت بنا جب اس بچی کا برتھ سرٹیفیکیٹ فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا۔

سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کے نام اپنی مرضی کے رکھنا اس کا حق ہے اس کو ایوانکا نام پسند ہے جس کے دو معنی بنتے ہیں جن میں ایک ٴٴانتہائی خوبصورتٴٴ اور دوسرا ٴٴاللہ مہربان ہےٴٴ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کے اس نام کے سرٹیفیکیٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نام رکھنے کے لئے ان پر کوئی سماجی یا مذہبی پابندی نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں