سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ روپے کی پیشکش

سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ روپے کی پیشکش
کیپشن: image by face book

ممبئی :بالی وڈ سٹار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش ہوئی ہے جو کہ فلمی دنیا کی بڑی آفر ہے ، سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے اور فلم کی نمائش میں کم ہی عرصہ رہ گیا ہے۔


فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے لیکن اب فلم کے ٹریلر جاری ہونے سے پہلے ہی بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز فلم کی خریداری کے لیے لائن میں کھڑے ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی خریداری کے لیے ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو‘،’ریلائنس انٹرٹینمنٹ‘، ’یش راج فلمز‘ اور ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے بولیاں لگائی تھیں لیکن ’ایروس انٹرنیشنل‘ نے سب سے بھاری پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی کو ’ایروس انٹرنیشل‘ نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ کی پیش کش کی ہے جو کہ کسی بھی فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں اب تک کی سب سے بڑی پیش کش ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے جانب سے 160 کروڑ سیکیورٹی ڈپازٹ اور 30 کروڑ پرنٹنگ اور اشتہارات کی مد میں دینے کی آفر کی گئی ہے۔

ایروس انٹرنیشنل کی جانب سے بھاری معاوضے کی پیش کش پر یش راج فلمز اور فاکس اسٹار بھی حیران رہ گئے ہیں اور بولی سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

بھاری پیش کش کے بعد جلد ہی فلم کے ڈسٹری بیوٹر رائٹس کا معاہدہ ہونے کے امکانات ہیں تاہم فلم کے سیٹلائٹ رائٹس اس کے علاوہ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ہی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔