پاک بھارت کشیدگی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے

11:33 AM, 5 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور  بھارت کی  کشیدگی کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج قطر پہنچیں گے، جہاں وہ قطری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ قطر کے اعلیٰ حکام کو پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالیں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں عمانی وزیر داخلہ سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کر چکے ہیں، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست سے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے، اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں