غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، آرمی چیف

06:29 PM, 5 May, 2025

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر ملکی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، لیکن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تمام چیلنجز کے باوجود ترقی کا عمل جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ترقیاتی منصوبے بلوچستان میں ثمر آور ثابت ہو رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والے عناصر نہ صرف گمراہ کن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزیدخبریں