مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی غیر سنجیدگی پر ایوان سے واک آؤٹ

07:27 PM, 5 May, 2025

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کی غیر سنجیدگی پر اپنے ساتھیوں سمیت ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی عدم دلچسپی افسوسناک ہے، ایوان میں اہم حکومتی شخصیات کی غیر موجودگی قابلِ مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن اہم تھا، پورا ایوان بھرا ہونا چاہیے تھا لیکن حکومتی بنچز خالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ایوان میں بیٹھ کر بات کرنا بے معنی ہے، حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ارکان کو اعتماد میں لیتی اور موجودہ حالات کا سنجیدہ جواب دیتی۔

ڈپٹی اسپیکر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی ارکان کو منانے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو سونپ دی۔

مزیدخبریں