پاکستان کا فتح میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیتوں میں بہتری

01:56 PM, 5 May, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے 5 مئی 2025 کو جنگی مشق “انڈس” کے تحت فتح میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس تجربے کا مقصد دفاعی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا اور مختلف آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ فتح میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے تجربات معمول کی دفاعی مشقوں کا حصہ ہوتے ہیں جن کا مقصد افواج کی تیاری اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں