ستھرا پنجاب پروگرام ہر گلی تک پہنچانے کا عزم، کرپشن برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز

03:15 PM, 5 May, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کسی بھی حکومت کی کارکردگی کا اہم پیمانہ ہوتی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ان کے دل کے قریب منصوبہ ہے اور اسے ہر گلی، محلے اور شہر تک پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔ ان کے مطابق عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور شہریوں کا حق بھی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پروگرام میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کی شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں