پنجاب حکومت کا جم، سپورٹس فیسیلٹیز اور آئی ٹی انڈسٹری کو رات کے اوقات میں کام کی اجازت دینے کا فیصلہ

03:55 PM, 5 May, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے جم، سپورٹس فیسیلٹیز اور آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے بعض شعبوں کو بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمز اور اسپورٹس فیسیلٹیز اب مقررہ اوقات کے بعد بھی کھلی رہ سکیں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو رات کے اوقات میں کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل کال سینٹرز کو بھی بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ڈیجیٹل اور سروسز سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کاروباری سرگرمیوں میں تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں