معرکہ حق میں پاکستان کو بیانیے اور سفارتی محاذ پر فتح ملی، میڈیا کا کردار قابلِ تحسین ہے: عطا تارڑ

06:03 PM, 5 May, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ـ''معرکہ حق''میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک عظیم فتح سے نوازا ہے۔ ان کے مطابق اس کامیابی میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے انتہائی مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی بیانیے کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

مزیدخبریں