ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا، کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا، کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر

نئی دہلی : مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں تاہم حیران کن طور پر انہوں نے یادگار دن کے موقع پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

کم عرصے میں بہت سے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ویرات کوہلی اپنی عمدہ کارکردگی اور صلاحیتوں کی بدولت پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس روز وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے جب انہیں محسوس ہو گا کہ وہ جیت کے جذبے اور انرجی کے بغیر میدان میں کھڑے ہیں۔ 
ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے کہا کہ ”جب ناکامیوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش ماند پڑ جائے اور بار بار کوشش کرنے کی قابلیت ختم ہو جائے، تو ایسے موقع پر ایک سپورٹس مین کیلئے اپنا کام جاری رکھنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

یا درہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے میں نمبر ون بنی ۔کوہلی نے بہت کم عرصے میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر کے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے ۔