سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری

جدہ:سعودی عرب  میں مقیم غیر ملکیوں کو بیرون ملک سے گاڑی درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن اب نجی استعمال کے لئے غیر ملکی گاڑیاں درآمد کر سکتے ہیں جبکہ 

اس سے قبل مملکت میں مقیم تارکین وطن کو گاڑی درآمد کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ سعودی محکمہ کسٹمز نے بتایا ہے کہ مملکت کے رہائشی غیر ملکی تین برس میں ایک مرتبہ گاڑی بیرون ملک سے منگوانے کے مجاز ہوں گے۔

محکمہ کسٹمز نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ بھی خوشخبری دی ہے کہ مقیم غیر ملکی گاڑی درآمد کی تاریخ سے 3 برس گزرنے کے بعد درآمد شدہ کار فروخت کرنے کا بھی مجاز ہے۔