تمام قومی کرکٹرز کی اچھی کارکردگی مثبت اشارے ہیں :محمد حفیظ

تمام قومی کرکٹرز کی اچھی کارکردگی مثبت اشارے ہیں :محمد حفیظ
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی : قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہاہے کہ جب بھی گراﺅنڈ میں جاتا ہوں سوچتا ہو ں کہ اچھے سے اچھا پرفارم کرناہے ، ٹیم میں ہر لڑکا اچھی کارکردگی دکھا رہاہے جومثبت اشارے ہیں۔

 کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جو کامیابی ملی اس پر اللہ کا شکرہے ، مجھے ٹیم کی جانب سے سپورٹ کیاگیا اورہر بندہ میر ے لئے دعا کررہاتھا ۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی گراﺅنڈ میں جاتا ہوں سوچتا ہوں کہ میں نے اچھے سے اچھا پرفارم کرناہے ، جومیر ے دل میں آتا ہے وہ کرتا ہوں اور ٹیم میں ہر لڑکا اچھا پرفارم کررہاہے جوکسی بھی ٹیم کیلئے اچھی علامات ہیں۔