پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیدیا

  پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیدیا


 
کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، شاہنوں نے میزبان کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان بابراعظم کا انداز پُر اعتماد رہا، انہوں نے اس میچ میں بھی 50 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان، حارث سہیل، وکٹ کپر محمد رضوان اور آصف ایک بار پھر بُری طرح ناکام ہوئے۔ بابر اعظم کا ساتھ دینے کیلئے افتخار آئے اور ٹیم کو سہارا دیا انہوں نے بھی نصف سنچری سکور کی۔ پاکستان نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔