مالم جبہ اسکینڈل، نیب نے پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روک دی

مالم جبہ اسکینڈل، نیب نے پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روک دی
کیپشن: مالم جبہ اسکینڈل، نیب نے پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روک دی
سورس: فائل فوٹو

پشاور: نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔ 

مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی ہے اور احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کر لی ہے۔

نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی اور نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی جبکہ احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کر لی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔