غزہ میں کشیدگی:  اسرائیلی عوام  نیتن  یاہوکے خلاف ہوگئی،  گھر کے باہر بھرپور احتجاج، مستعفی ہونے کا  مطالبہ کردیا

غزہ میں کشیدگی:  اسرائیلی عوام  نیتن  یاہوکے خلاف ہوگئی،  گھر کے باہر بھرپور احتجاج، مستعفی ہونے کا  مطالبہ کردیا

یروشلم : غزہ میں کشیدگی کی وجہ سے   اسرائیلی عوام  نیتن  یاہوکے خلاف ہوگئی۔نیتن یاہو کے   گھر کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور  مستعفی ہونے کا  مطالبہ کردیا۔

اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔اسرائیلی عوام کی جانب سے7 اکتوبر کے حملے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اس کے علاوہ اسرائیل کے جنگی رد عمل پر احتجاج بھی جاری ہے۔

تل ابیب میں  ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، جھنڈے لہرائے اور غزہ کے کچھ اسیروں کی تصاویر اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیاتھا۔

مقبو ضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے  مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی ہے جب کہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں