آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

01:18 PM, 5 Nov, 2025

ملیبرن : آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، جس کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اہم سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں سٹیو سمتھ کریں گے۔ پیٹ کمنز ابھی تک کمر کی تکلیف سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو پائے، جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔

آسٹریلیا کے سکواڈ میں شین ایبٹ، سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، اور برینڈن ڈاجٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، اور جوش انگلس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، نیتھن لیون، مچل سٹارک، جیک ویدرالڈ، اور بیو ویبسٹر بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں