ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ روس اپنی ایٹمی طاقت کو مزید بڑھا رہا ہے، اور اس کی جوہری ٹیکنالوجی دنیا کے کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ "ہمارے پاس جو جوہری ٹیکنالوجی ہے، وہ کسی کے پاس نہیں ہے، اور یہ نئے روسی ہتھیار سٹریٹجک توازن کو یقینی بنائیں گے۔"
صدر پیوٹن نے مزید بتایا کہ روس نے حال ہی میں ہائپرسونک کروز میزائل کی کامیاب آزمائش کی ہے، جو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہیں بلکہ دفاعی طاقت میں بھی اضافہ کر رہی ہیں۔ ان میزائلوں کی صلاحیتوں نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، خصوصاً نیٹو کے نمائندوں کے لیے، جو اس تجربے کے دوران روس کے جوہری تجرباتی علاقے کے قریب موجود تھے۔
پیوٹن نے روس کے ایٹمی سائنسدانوں کو بھی کامیاب میزائل تجربات پر مبارکباد دی، اور اس بات کا ذکر کیا کہ روس کے ایٹمی ری ایکٹر چند سیکنڈز میں مکمل طور پر فعال ہو سکتے ہیں، جو ان کے فوجی اثاثوں کی مزید پختگی کو ظاہر کرتا ہے۔