کھیل اور فلاحی خدمات پر برطانوی بادشاہ کا اعزاز ،ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب

03:21 PM, 5 Nov, 2025

لندن:انگلینڈ کے سابق فٹبال سٹار ڈیوڈ بیکہم کو برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ’نائٹ ہڈ‘ کے اعزاز سے نوازا، جس کے بعد وہ اب سر ڈیوڈ بیکہم کے طور پر جانے جائیں گے۔

بادشاہ چارلس نے بیکہم کو فٹبال میں نمایاں کارکردگی اور فلاحی کاموں میں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا۔ بیکہم نے اپنے کیریئر میں زیادہ تر وقت مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ گزارا، جبکہ انہوں نے ریال میڈرڈ، اے سی میلان، پیرس سینٹ جرمن سمیت دیگر کلبز کی نمائندگی بھی کی۔

اپنے 20 سالہ کیریئر میں ڈیوڈ بیکہم نے 19 کلب ٹائٹلز جیتے اور انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 115 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ 2004 میں برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے نے انہیں اپنی 100 عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

فٹبال کے علاوہ بیکہم خیراتی سرگرمیوں میں بھی فعال رہے اور 2005 سے یونیسف کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، جہاں بچوں اور تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں