پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس: ٹی ایل پی پر پابندی کی توثیق، سرکاری سکولوں میں ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی اور دیگر اقدامات کی منظوری  

03:43 PM, 5 Nov, 2025

لاہور:پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔

اجلاس میں ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا جبکہ سرکاری اسکولوں میں "اسکول ٹیچرز انٹرن" کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی بھی منظوری دی، اور ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں، محراب محفوظ روشن پنجاب منصوبے کی منظوری اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی اجازت بھی دی گئی۔

یہ اقدامات صوبے میں تعلیم، ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور عوامی سہولیات کے شعبے میں اصلاحات اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں